شراب ، اسلحہ کیس میں گواہ طلب

 شراب ، اسلحہ کیس میں گواہ طلب

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا کی عدالت نے وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپورکے خلاف غیر قانونی شراب اور اسلحہ کیس میں گواہان کو طلب کرلیا۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران علی امین گنڈاپور کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا اور گواہان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں