خاتون کو ہراساں کرنیوالے ایف آئی اے افسرکو اوایس ڈی بنادیاگیا

خاتون کو ہراساں کرنیوالے ایف  آئی اے افسرکو اوایس ڈی بنادیاگیا

لاہور(نمائندہ دنیا)ایف آئی اے کے افسر نے خاتون کو انصاف فراہم کرنے کے بجائے ذاتی ملاقات کیلئے بلا لیا ،سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کی رپورٹ کے باوجود اعلیٰ حکام نے کارروائی سے گریز کیا ،سوشل میڈیا پر ایشو ہائی لائٹ ہونے کے بعد متعلقہ افسر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن کی رہائشی خاتون اپنی نازیبا تصاویر کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے سے بچانے کے لئے ایف آئی اے لاہور کے سائبر کرائم آفس پہنچی جہاں فرانزک میں تعینات رضوان صابر نے کہا کہ آپ کو یہاں انصاف ملنے والا نہیں ،آپ رات کا کھانا میرے ساتھ جم خانہ کے کمرے میں کھائیں۔خاتون نے بعدازاں تصاویر وائرل ہونے پر 27دسمبر 2023کو ڈپٹی ڈائریکٹر کیخلاف بھی درخواست دیدی ،اس پر رپورٹ بھی بنی تاہم وہ اپنے عہدے پر فائز رہے اور اب سوشل میڈیا پر معاملہ ہائی لائٹ ہونے پر اوایس ڈی بنادیاگیا۔رضوان صابر نے اپنے موقف میں کہاکہ الزامات من گھڑت ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں