لاہور کے صحافیوں کیلئے جلد فیز ٹو لا رہے ہیں:عظمیٰ بخاری

 لاہور کے صحافیوں کیلئے جلد  فیز ٹو لا رہے ہیں:عظمیٰ بخاری

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور کے صحافیوں کے لئے جلد فیز ٹو لا رہے ہیں،ہماری ڈکشنری میں فیورٹ ازم نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافی کالونی کی ایف اور بی بلاک کے دورہ اور صحافی کالونی کے دفتر میں پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سیکرٹری زاہد عابد، گورننگ باڈی کے اراکین اور سینئر صحافیوں سے ملاقات کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہاکہ لاہور پریس کلب سوسائٹی میرے دل کے قریب ہے ۔شہباز شریف جب اس سوسائٹی کی ڈیولپمنٹ کررہے تھے ، تب میں پارلیمانی سیکرٹری کام کررہی تھی۔ جہاں ہم اس سوسائٹی کو چھوڑ کر گئے یہ اس سے دس سال پیچھے چلے گئی ۔پانی کے مسائل کے حوالے سے واسا سے بات ہوئی ہے ۔ لیسکو کے جو مسائل ہیں، اس پر بات چیت ہوئی ہے ۔اس سوسائٹی میں آپ کے لئے پارک بننے چاہئیں۔چیف منسٹر پنجاب مریم نواز کے دروازے آپ کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں ۔ ماضی میں ایک سی ایم نے پسند نہ پسند پر کچھ فیصلے کئے ۔ نہر کی کراسنگ کا ایشو ہے ، اس کا پی سی ون کراتے ہیں ۔ پل بننے سے صحافی کالونی کے ساتھ دوسری سوسائٹیز کے مسائل بھی حل ہونگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں