راجہ بشارت، طاہر صادق اور عمر سلطان کی ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم

راجہ بشارت، طاہر صادق اور عمر سلطان کی ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم

اسلام آباد،راولپنڈی(اپنے نامہ نگارسے ،خبرنگار)انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت، طاہر صادق اور عمر سلطان کی تھانہ رمنا میں درج مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم کردی۔

عدالت نے درخواست ضمانت کے ساتھ سرٹیفکیٹ نہ لگانے پر وکلاء کی سرزنش کی،عمر سلطان اور راجہ بشارت کی ضمانت عدم پیروی پرخارج کر دی گئی تھی، وکلاء نے موقف اپنایا کہ درخواست ضمانت خارج ہوئی، اُس وقت حالات و واقعات مختلف تھے ،فاضل جج نے ریمارکس دیئے وہ حالات لکھ کر دیں، کون لکھے گا؟ پہلی درخواست خارج ہونے کی وجہ نہیں ہوگی تو ضمانت نہیں ملے گی،وکلاء نے کہا یہ ہمارے لئے شرمندگی کا باعث ہے ،عدالت نے ریمارکس دیئے آپ کیلئے ہو گی میرے لئے شرمندگی نہیں،ادھرایڈیشنل سیشن جج نادیہ اکرام ملک نے حالیہ عام انتخابات میں حلقہ این اے 57سے تحریک انصاف کی امیدوارسیمابیہ طاہر سمیت 20افراد کی عبوری درخواست ضمانت منظور کر لی ہے اور تمام درخواست گزاروں کو 25ہزار روپے فی کس کے ضمانتی مچلکے اور ایک شورٹی جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں