پولیس کو 7دن تک فوادکو گرفتار کرنے سے روکدیا گیا ، تفصیلی فیصلہ

پولیس کو 7دن تک فوادکو گرفتار کرنے سے روکدیا گیا ، تفصیلی فیصلہ

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر فواد چودھری کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔ 36 کیسز میں پولیس کو سات دن تک فوادکو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا،فیصلے میں قرار دیا گیا ہے آئی جی پولیس نے فواد کیخلاف درج 36 کیسز کی رپورٹ پیش کی،رجسٹرار آفس مناسب احکامات کیلئے درخواست چیف جسٹس کے روبرو پیش کرے ،فواد چودھری عبوری ضمانتوں میں ٹھیک 10 بجے ویڈیو لنک پر ماتحت عدالتوں میں پیش ہونگے ،عدالت کا رجسٹرار آفس کو درخواست 18 اپریل کو چیف جسٹس کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا،فواد چودھری کو گرفتار نہ کرنے کا حکم 18 اپریل سے شروع ہوگا،فواد ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتوں میں پیش ہونگے اور 36 کیسز میں ضمانت کی درخواستیں دائر کرینگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں