3 ماہ کے دوران جرائم میں مطلوب 35 ملزم مختلف ممالک سے گرفتار

3 ماہ کے دوران جرائم میں مطلوب 35 ملزم مختلف ممالک سے گرفتار

لاہور (نمائندہ دنیا )ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے گزشتہ 3 ماہ کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب 35 ملزموں کو مختلف ممالک سے گرفتار کرلیا۔ ملزم پنجاب اور خیبر پختونخوا پولیس کو مطلوب تھے ۔

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے یو اے ای سے 19, سعودی عرب سے 12 ملزمان کو گرفتار کیا بحرین، سپین، مسقط اور کویت سے مجموعی طور پر 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھے گرفتار ملزمان کو ائیرپورٹس پر متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق این سی بی انٹرپول نے  رواں سال کے دوران ملزموں کی گرفتاری کے لئے 39 ریڈ نوٹس پنجاب پولیس کی درخواست پر جاری کئے ۔ ایف آئی اے , سندھ پولیس، نیب اور کے پی پولیس کی درخواست پر 1, 1 ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کئے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں