پی پی 133ننکانہ سے دوبارہ گنتی کیخلاف درخواست میں مدمقابل امید وار کو ترمیم کی اجازت

پی پی 133ننکانہ سے دوبارہ گنتی  کیخلاف درخواست میں مدمقابل  امید وار کو ترمیم کی اجازت

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 133 ننکانہ سے کامیاب امیدوار رانا ارشد کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیخلاف درخواست میں مدمقابل امید وار کو ترمیم کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے صوبائی حلقے سے امیدوار محمد عاطف کی درخواست پر سماعت کی جس میں صوبائی اسمبلی کے حلقے میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کو چیلنج کیا گیا،سماعت کے دوران درخواست گزار امیدوار کے وکیل نے استدعا کی کہ درخواست میں ترمیم کی اجازت دی جائے کیونکہ رانا ارشد کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو درخواست کا حصہ بنانا ہے ،اس سے پہلے رانا ارشد کے وکیل شان گل نے بتایا کہ کامیابی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج ہی نہیں کیا،محمد عاطف کی درخواست پر عدالت پہلے ہی دوبارہ گنتی کی بنیاد پرمسلم لیگ نون کے رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر چکی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں