پنجاب پولیس کی شہباز گل کیخلاف امریکی قونصل خانے میں شکایت دائر

پنجاب پولیس کی شہباز گل کیخلاف امریکی قونصل خانے میں شکایت دائر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب پولیس نے شہباز گل کیخلاف امریکی قونصل خانے میں شکایت دائر کر دی۔

پنجاب پولیس نے شہبازگل کے خلاف ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش سے متعلق ٹویٹ کرنے پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے نام درخواست دائر کی، درخواست میں کہا گیا کہ شہباز گل ملک میں افرا تفری پھیلانا چاہتے ہیں،ڈاکٹر انوش اور پنجاب پولیس کیخلاف ٹویٹ کر کے شہباز گل نے مذہبی رنگ دیا۔ڈاکٹر انوش اس وقت9 مئی کی متعدد انکوائریاں  کر رہی ہیں،شہباز گل اس وقت امریکامیں رہائش پذیر ہیں اور دوہری شہریت رکھتے ہیں ۔پاکستان میں امریکی انتظامی افسروں کیخلاف دھمکی آمیز پروپیگنڈا کرے تو ہم کارروائی کریں گے ،امریکی انتظامیہ شہباز گل کے خلاف انکوائری کر کے کارروائی کرے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں