پارلیمانی سال کا باقاعدہ آغاز قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب

پارلیمانی سال کا باقاعدہ آغاز قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار )صدر مملکت آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ سے مشترکہ خطاب کے بعد قومی اسمبلی کا پارلیمانی سال شروع ہو گیا اس حوالے سے قومی اسمبلی کا باقاعدہ اجلاس صدر مملکت نے آج 19اپریل کو طلب کر لیا۔

 پارلیمنٹ کے مشترکہ خطاب کے بعد صدر مملکت آٓصف علی زرداری ، وزیر اعظم شہباز شریف چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کی ملاقات سپیکر چیمبر میں ہوئی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی اس سے قبل صدر مملکت آٓصف علی زرداری پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کے لئے آئے تو ان کا استقبال وزیر اعظم شہباز شریف نے کیا، ان کے ہمراہ چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی بھی تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں