سندھ میں گیس کا ایک اور بڑا ذخیزہ دریافت

سندھ میں گیس کا ایک  اور بڑا ذخیزہ دریافت

کراچی (آن لائن) سندھ میں گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا جس سے پاکستان کو یومیہ10.5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس ملے گی۔ماری پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے ماری غازیج سندھ میں گیس دریافت کی۔

کمپنی اعلامیے میں کہا گیا کہ ماری پٹرولیم نے 1483 میٹرتک کھدائی کے بعد گیس دریافت کی ، غازیج بلاک میں 100فیصد حصص ماری پٹرولیم کے پاس ہیں۔گزشتہ ہفتے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل)نے سندھ میں کنویں کی کھدائی کے دوران گیس کا ذخیرہ دریافت کیا تھا،سجاول میں 12 لاکھ 40ہزار اسٹینڈرڈکیوبک میٹر گیس کاذخیرہ ملا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں