عالمی عدالت:اسرائیلی وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونیکا امکان

عالمی عدالت:اسرائیلی وزیر اعظم کے  وارنٹ گرفتاری جاری ہونیکا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی عدالت کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان ہے ۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب کی قیادت پر غزہ میں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں کا الزام ہے ۔

غزہ میں انسانی المیے پر اسرائیلی فوجی افسروں اور سیاسی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہو سکتے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابقوارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے امکان کے بارے میں اسرائیلی وزیراعظم کے دفترمیں قانونی ماہرین اور وزرا کا ہنگامی اجلاس بھی ہوا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں