مسلم لیگ ن نے عرفان صدیقی کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا

مسلم لیگ ن نے عرفان صدیقی کو  سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن نے سینیٹر عرفان صدیقی کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا۔

اسلام آباد  سے جاری مسلم لیگ ن کے مراسلے کے مطابق سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی کو مراسلہ بھجوا دیا جس کے مطابق صدر پاکستان مسلم لیگ ن اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے سینیٹر عرفان صدیقی کو پارلیمانی پارٹی کا لیڈر نامزد کر دیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں