پرویز الٰہی کے شریک ملزم خبیب قاسم نے 67 لاکھ کی پلی بارگین کرلی

پرویز الٰہی کے شریک ملزم خبیب قاسم  نے 67 لاکھ کی پلی بارگین کرلی

لاہور(اپنے خبر نگار سے )سابق وزیر اعلی ٰ پنجاب پرویز الٰہی کے شریک ملزم خبیب قاسم نے 67 لاکھ کی پلی بارگین کرلی ۔

احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ملزم خبیب قاسم کی درخواست پر سماعت کی ۔نیب لاہور کے وکیل نے بتایا کہ ملزم خبیب قاسم نے 67 لاکھ روپے کی پلی بارگین کی درخواست دی ۔ملزم نے 40 فیصد کا پے آرڈر اکاؤنٹ میں جمع کروا دیا ۔ملزم کی پلی بارگین کی درخواست منظور کی جائے ،عدالت نے ملزم خبیب قاسم کی درخواست منظور کرلی اور ملزم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں