تاجر کا اغوا برائے تاوان،7پولیس اہلکار بھی نامزد،2ملزم گرفتار

تاجر کا اغوا برائے تاوان،7پولیس اہلکار بھی نامزد،2ملزم گرفتار

لاہور،فیروزوالا(کرائم رپورٹر ،تحصیل رپورٹر) فیروزوالا میں ایک کروڑ روپے تاوان کیلئے تاجر کو اغوا کرنے کے مقدمے میں ایس ایچ اووحدت کالونی سمیت 7پولیس اہلکاروں کو بھی نامزد کردیا گیا۔

 کامونکی کے رہائشی تاجر الیاس ، اس کے ڈرائیور انتظار سمیت 3 افراد کو 15اپریل کو اغوا کیا گیا تھا،جنہیں وحدت کالونی کے ایک کوارٹر میں رکھا گیاتھا، تاجر کی بازیابی کے بعد مقدمے کی ضمنی میں ایس ایچ او افضال روف، سب انسپکٹر عادل، سب انسپکٹر اکرام اور کار خاص علی بٹ سمیت 7 اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے ،ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت کا کہنا ہے کہ پولیس نے مقدمے میں نامزد دو ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ار پی او اطہر اسماعیل کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او سمیت تمام پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں