نیب کے 44اسسٹنٹ ڈائریکٹرزکوڈپٹی ڈائریکٹربنادیاگیا

نیب کے 44اسسٹنٹ ڈائریکٹرزکوڈپٹی ڈائریکٹربنادیاگیا

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )قومی احتساب بیورو کے 44اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو گریڈ18 میں ترقی دے کر ڈپٹی ڈائریکٹر بناتے ہوئے تبادلے کردیئے گئے ۔ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی جانب سے گریڈ17 کے 44 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو ترقی دیتے ہوئے گریڈ18 میں ڈپٹی ڈائریکٹر بنا دیا گیا ہے۔

ترقی پانے والوں میں سے نیب راولپنڈی کے سید جمیل الرحمن کو خیبرپختونخوا،ملک محمد عزیزریحان ،سیماب قیصر ،محمد قاسم،عبید سائمن،محمد عادل شہزاد ،حرا احمد اور محمد غفران کو نیب راولپنڈی ،عاشر علی کو کراچی،محمد لقمان کو ملتان،وقار احمد کو کے پی کے ،فدا محمد خان کو سکھر،شرافت علی رقوب کو نیب بلوچستان تعینات کیاگیا،نیب سکھر کی سیما رزاق موریجواور جہانگیر جاوید میمن کاتبادلہ نہیں کیاگیا،نیب لاہور کی منزہ تسنیم،مراتب حسین،انیلا ارم اور میرل فاروق کو لاہور،عدنان فیصل کو نیب ملتان تعینات کیاگیا،نیب کے پی کے زوہیر حسن،شازیہ نواز،شیر اللہ،فرقان ندیم،مہوش گل ،حیدر قیوم اور جنید ناصر کو خیبرپختونخوا، شاہزیب درانی،حکمت یار ملک ،لبنیٰ بشیر،عمیر نعیم باجوہ،صدف بھٹی اور حرا افتخار کو نیب ہیڈکوارٹر ، ماذ احمد ملک،بقاء محمد اور محسن سلطان کو نیب بلوچستان، نوزیر حامد اور رابعہ عبدالرحمن کو نیب ملتان ،کامران احمد ،عرفان علی،محمد وقار الحق ،محمد عبید مہراور عمیر قریشی کو نیب کراچی میں ہی تعینات کیاگیا ہے ،اس ضمن میں نیب ہیڈکوارٹرز کی جانب سے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں