وزارت انسانی حقوق ، نیشنل آئی ٹی بورڈ نے معذور بچوں کیلئے ایپ لانچ کر دی

وزارت انسانی حقوق ، نیشنل آئی ٹی بورڈ  نے معذور بچوں کیلئے ایپ لانچ کر دی

اسلام آباد (اے پی پی)وزارت انسانی حقوق اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے مختلف معذوریوں کا سامنا کرنے والے بچوں کے والدین کے لیے ایک آن لائن ایپ لانچ کی ہے تاکہ وہ اپنے اردگرد کی دنیا سے منسلک ہوں۔

نیشنل آئی ٹی بورڈ سکول سے باہر تقریباً 30 ہزار معذور بچوں کو تعلیمی دھارے میں لا رہا ہے ۔یہ ایپ ان کی رہائش گاہ کے قریب موزوں تعلیمی ادارے کے انتخاب میں مدد کرے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں