اوور بلنگ:لیسکو اور ایف آئی اے میں معاملات طے

اوور بلنگ:لیسکو اور ایف آئی اے میں معاملات طے

لاہور (آئی این پی) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) کے درمیان معاملات طے پا گئے ۔لیسکو حکام کے مطابق لیسکو چیف انجینئر شاہد حیدر اور ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز ورک نے معاملہ حل کروایا۔

حکام نے بتایا کہ لیسکو انتظامیہ 3ماہ میں مرحلہ وار اوور بلنگ کا خاتمہ کرے گی، 3ماہ میں زیر التوا تمام کنکشن لگائے جائیں گے اور خراب میٹر تبدیل ہوں گے ۔لیسکو حکام کاکہنا ہے کہ ایف آئی اے لیسکو کے دفاتر پر چھاپے نہیں مارے گی، کسی شکایت کی صورت میں چیف لیسکو کو خط لکھا جائے گا اور ایک دو روز میں تمام تحفظات کا جواب ایف آئی اے کو دے دیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں