مفرور ملزم پہلے عدالتوں کا احترام کرے پھریہاں آئے :سپریم کورٹ

مفرور ملزم پہلے عدالتوں کا احترام کرے پھریہاں آئے :سپریم کورٹ

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ نے عائشہ منظور کی مسمات رابعہ امتیاز اوردیگر کے خلاف نادرا ریکارڈ میں درستگی کے حوالے سے دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔

جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے کہا کہ مفرور ملزم پہلے عدالتوں کا احترام کرے پھرہمارے پاس آئے ، ملزمہ عدالتوں کااحترام نہیں کررہیں اور ریلیف بھی مانگ رہی ہیں، کس طرح ایک مفرور ملزمہ کی نمائندگی ایک وکیل کرسکتے ہیں، وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اس کی مؤکلہ کاشناختی کارڈ بلاک ہے اور نادرا نے اسے خاوند کی بہن بنادیا ہے ،جسٹس یحییٰ آفریدی کے استفسارپر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہادرخواست گزار خاتون واپس پاکستان آئیں انہیں ایئر پورٹ پر گرفتار نہیں کیا جائے گااوروہ عدالت کے سامنے سرنڈر کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں