پراسیکیوشن سائفر کیس کا مردہ گھوڑا کب تک کھینچتی پھرے گی : اہلیہ شاہ محمود

پراسیکیوشن سائفر کیس کا مردہ گھوڑا  کب تک کھینچتی پھرے گی : اہلیہ شاہ محمود

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی اہلیہ نے سائفر کیس سے متعلق کہا کہ یہ جھوٹا کیس ہے ۔ پراسیکیوشن مردہ گھوڑا کب تک کھینچتی پھرے گی ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا رضوان عباسی کو شرم آنی چاہیے کہ جو کیس انہوں نے بنایا  آ کر اس کا دفاع نہیں کر سکے ، ان میں اتنی ہمت نہیں کہ آ کر اپنے بنائے کیس کا دفاع کریں ، حامد علی شاہ کو لائے ہیں ذلیل کرنے کے لئے ، خود آ کر اپنا جواب دیتے اتنی ہمت ہے کہ آ کر اپنے بنائے کیس کا دفاع کریں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں