29اپریل کو آئی ایم ایف بورڈکا اجلاس 1.1ارب ڈالر قسط کی منظوری دیگا

29اپریل کو آئی ایم ایف بورڈکا اجلاس   1.1ارب ڈالر قسط کی منظوری دیگا

اسلام آباد(صباح نیوز) آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا، جس میں پاکستان کے لیے 3ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ(ایس بی اے )معاہدے کے آخری جائزے کی منظوری دی جائے گی۔

 آئی ایم ایف کے ایونٹ کیلنڈر کے مطابق جائزہ اجلاس 29 اپریل کو صبح 10 بجے ہوگا۔ آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام دونوں کے سابقہ بیانات میں عندیہ دیا گیا تھا کہ بورڈ 29 اپریل کو اجلاس میں ایس بی اے پروگرام کے تحت ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں