ضمنی الیکشن میں کامیاب امیدواروں سے 2مئی تک انتخابی اخراجات کی تفصیل طلب

ضمنی الیکشن میں کامیاب  امیدواروں سے 2مئی تک  انتخابی اخراجات کی تفصیل طلب

اسلام آباد (نیوز رپورٹر )الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں قومی وصوبائی اسمبلی کی 21نشستوں پرکامیاب ہونے والے امیدواروں کو 2 مئی تک اپنے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

الیکشن قوانین کے مطابق قومی اسمبلی کے امیدوار 1 کروڑ روپے اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار 40 لاکھ روپے انتخابی مہم پر خرچ کر سکتے ہیں،الیکشن کمیشن قواعد کے مطابق کامیاب امیدواروں کے حتمی نوٹیفکیشن جاری ہونے پر 10دن میں انتخابی اخراجات جمع کرانے لازمی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں