میرے خلاف تمام مقدمات جھوٹے ،سب بے گناہوں کورہاکردیناچاہیے :شیخ رشید

میرے خلاف تمام مقدمات  جھوٹے ،سب بے گناہوں  کورہاکردیناچاہیے :شیخ رشید

راولپنڈی (آئی این پی)سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میرے خلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں۔

جو جیل نہ رہ سکا اسکی گواہیاں ہمارے خلاف ہیں، قانون اور آئین کے دائرے میں کیس لڑیں گے اور مقدمات ختم ہوں گے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشیدنے کہا ہمیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا گیا ہے ، یہ سیاسی انتقام ہے ، حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے جو پاکستان میں نہیں تھے ، ان کو بھی کیسز میں ملوث کردیا گیا ہے ،جو بے گناہ قید ہیں ان سب کو فوری رہا کر دینا چاہیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں