دھاندلی کا الزام بیہودہ

 دھاندلی کا الزام بیہودہ

لاہور(سیاسی رپورٹر سے )سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہاہے کہ ضمنی انتخاب میں دھاندلی کا الزام انتہائی بیہودہ ہے ، اپوزیشن مینڈیٹ والوں کی توہین کر رہے ہیں، یہ لوگ واضح طور پر ہار چکے ہیں۔

انہوں نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن میں عوام نے میاں نواز شریف کی قیادت، شہباز شریف کی وزارت عظمیٰ اور مریم نواز کی وزارت اعلیٰ پر بھر پور اعتماد کا ظاہر کیا۔لوگ انتشار کی سیاست اور ہر وقت کے افراتفری کے ماحول سے تنگ آچکے ،عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے اس پر ہم 12کروڑ عوام کے مسائل کو حل کریں گے ،عوامی نمائندوں کو عوام کے حقوق کیلئے آواز اٹھانا ہوگی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں