ننکانہ :بیٹے اور ساتھیوں کی فائرنگ ،باپ اور رشتہ دار قتل

ننکانہ :بیٹے اور ساتھیوں کی فائرنگ ،باپ اور رشتہ دار قتل

ننکانہ صاحب(خبر نگار)ننکانہ صاحب میں دن دیہاڑے نوجوان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے اپنے باپ اور رشتہ دار کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ننکانہ صاحب کا رکن ساجد اعوان ایڈووکیٹ اپنے کزن وقاص کے ساتھ کار پر مون خان سوسائٹی کے قریب واربریٹن بائی پاس پر جا رہے تھے کہ ان کے نوجوان بیٹے زین اور اسکے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجہ میں 40سالہ ساجدقمر اعوان ایڈووکیٹ اور 35سالہ کزن وقاص دم توڑ گئے جبکہ ملزم موقع سے فرارہوگئے ۔ تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں