ہائیکورٹ:ایڈورٹائزمنٹ ٹیکس وصولی کیخلاف حکم امتناعی جاری

ہائیکورٹ:ایڈورٹائزمنٹ ٹیکس  وصولی کیخلاف حکم امتناعی جاری

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے ضلعی انتظامیہ کو ایڈورٹائزمنٹ ٹیکس وصولی کے روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کردیا۔

 عدالت نے حکومت پنجاب و دیگر فریقین سے تحریری جواب طلب کرلیا،متعدد درخواست گزاروں کے وکیل اظہر بٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ضلعی انتظامیہ نے کسی قانونی جواز کے بغیر ایڈورٹائزمنٹ ٹیکس کا نوٹیفکیشن جاری کیا، گزٹ نوٹیفائی کئے بغیر ٹیکس وصولی قانون کی خلاف ورزی ہے ، قانون کے تحت سہولت دیئے بغیر ٹیکس وصولی نہیں کی جاسکتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں