لاڈلا راج میں پختو نخوا تباہ

لاڈلا راج میں پختو نخوا تباہ

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر) پی پی رہنما ، سابق رکن اسمبلی اخونزادہ چٹان نے کہا لاڈلا راج کی وجہ سے صوبہ معاشی طور پر تباہ ہوا، دہشتگردی نے بھی دوبارہ سر اٹھالیا، وزیر اعلیٰ کا حلقہ بدترین دہشتگردی کا شکار ہے۔

 خیبر پختونخوا کے علاوہ ہر صوبہ میں حکومتیں اپنے عوام کیلئے کام کررہی ہیں، کے پی اسمبلی کا دوبارہ اجلاس ہوا اور نہ ہی سینیٹ الیکشنز ہوئے ، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی ضرورت ہے ، صدر مملکت نمائندہ جرگہ بلائیں، ریاست کی غلط پالیسیوں کے باعث ہم پر دہشتگردی مسلط ہوئی، فاٹا اضلاع کو مین سٹریم میں لایا جائے ، وفاق صوبہ کے سالانہ فنڈ 100ارب روپے فراہم کرے ۔ اخونزادہ چٹان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اس پارٹی نے صوبہ پر 10سال حکومت کی، معدنیات سے مالا مال صوبہ کھوکھلا ہوگیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں