انسولین سمیت جان بچانے والی27اہم ادویات غائب

 انسولین سمیت جان بچانے والی27اہم ادویات غائب

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )ملک بھر میں ایک بار پھر جان بچانے والی ادویات کی قلت ہوگئی، انسولین سمیت 27 اہم ادویات میڈیکل سٹورز پر دستیاب نہیں ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں بھی 30 اہم ادویات مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں۔

ان ادویات میں اینٹی بائیوٹکس، نفسیاتی و دماغی امراض اور دمے کی ادویات بھی شامل ہیں جبکہ ٹیٹنس کے انجیکشن اور مختلف اقسام کے انہیلرز کی بھی شدید قلت ہے ۔ ڈریپ حکام نے دعویٰ کیا ادویات کی کوئی بڑی قلت نہیں، سپلائی چین کے مسائل ہو سکتے ہیں ،قلت کی خبروں میں صداقت نہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں