سروسز ہسپتال :نومولود اصل بچے کی جگہ بچی والدین کے حوالے

سروسز ہسپتال :نومولود اصل بچے کی جگہ بچی والدین کے حوالے

لاہور(ہیلتھ رپورٹر )سروسز ہسپتال میں مبینہ طور پر نومولود بچہ کو بچی میں تبدیل کردیا گیا،سروسز ہسپتال انتظامیہ نے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ۔تفصیلات کے مطابق شہری کامران نے سروسز ہسپتال کے عملے پر اس کاحقیقی بچہ غائب کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے تھانہ اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو درخواست جمع کروادی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سروسز ہسپتال کے عملے نے میرا حقیقی بچہ بدل دیا ہے ، دوران حمل میری بیوی کے متعدد الٹراساؤنڈ زمیں بیٹا آتا رہا، آپریشن کے ایک روز بعد بتایا گیا کہ بیٹی ہوئی ،حالانکہ سروسز ہسپتال کی فائل پر بھی بیٹا پیدا ہونا درج کیا گیا ،میرا بچہ مبینہ طور پر تبدیل کیا گیا ، ہسپتال کا عملہ ملوث ہے ۔پرنسپل سمز پروفیسر زہرا خانم کا کہنا ہے کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کیلئے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے ڈی این اے تجویز کیا ہے ، ڈی این اے کیلئے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو خط لکھ دیا ، الزام ثابت ہوا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں