وارداتیں :شہری لاکھوں روپے ،زیورات ،قیمتی اشیا سے محروم

 وارداتیں :شہری لاکھوں روپے ،زیورات ،قیمتی اشیا سے محروم

لاہور(کر ائم رپو رٹر)لاہور میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، طلائی زیورات، موبائل فونز، موٹر سائیکلیں ،گاڑی اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مغل پورہ کے علاقے میں عبدالرحمٰن کی فیملی سے 5 لاکھ روپے ، طلائی زیورات اور موبائل ،گجر پورہ میں شاہد کی فیملی سے 5 لاکھ روپے ، زیورات اور موبائل ،کاہنہ میں عبدالشکور کی فیملی سے 3 لاکھ روپے ،طلائی زیورات اور موبائل،پرانی انارکلی میں وحید سے ایک لاکھ روپے اور موبائل ،شفیق آباد میں فردوس سے ایک لاکھ روپے اور موبائل،وحدت کالونی میں شہباز سے 70 ہزار روپے اور موبائل،ہنجروال میں عامر سے 50 ہزار روپے اور موبائل ،گرین ٹاؤن میں عمران سے 30ہزار روپے اور موبائل،ریس کورس میں زاہد سے 20 ہزار روپے اور موبائل،گڑھی شاہو میں ذوالفقار سے 10ہزار روپے اور موبائل ،فیصل ٹاؤن میں لیاقت سے 10 ہزار روپے اور موبائل،ہڈیارہ میں حنیف سے 10ہزارروپے اور موبائل چھین لیا گیا۔وحدت کالونی سے گاڑی جبکہ کوٹ لکھپت، شالیمار ،قلعہ گجر سنگھ، لٹن روڈ اور ستوکتلہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں