پاکستان سب سے اہم شراکت داروں میں سے ایک:امریکا

پاکستان سب سے اہم شراکت داروں میں سے ایک:امریکا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں سب سے اہم شراکت داروں میں سے ایک ہے ۔

 امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون جاری ہے ، پاکستان سے سکیورٹی اور تجارت کے شعبے میں خاص شراکت داری ہے ، پاکستان سے مضبوط رشتہ ہے ، اسے مزید مضبوط بنانے کی کوشش کرینگے ۔ سکھ رہنما پر حملے کا معاملہ امریکی محکمہ انصاف دیکھ رہا ہے ، وہ ہی اس پر تبصرہ کرسکتے ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ سے بھارت سے آسٹریلوی صحافی کی ملک بدری پر بھی سوال کیا گیا، جس پر نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ جمہوریت میں ایک آزاد پریس کا لازمی کردار ہے ۔ویدانت پٹیل نے کہا کہ ہم باقاعدگی سے پریس کے سوالات کا سامنا کرتے ہیں، آسٹریلوی صحافی کے معاملے پر ہندوستان میں حکام کو تبصرے کیلئے چھوڑتا ہوں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں