جرائم کی سرپرستی کا الزام :کراچی کے 34پولیس افسر معطل

جرائم کی سرپرستی کا الزام :کراچی کے 34پولیس افسر معطل

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی پولیس نے منظم جرائم میں ملوث افسروں اور اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 34 افسروں اور اہلکاروں کو معطل کردیا،معطل اہلکار و افسروں کو ہیڈ کوارٹر ساؤتھ بی کمپنی بھیج دیا گیا ہے ۔

آئی جی آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق معطل افسروں میں ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن محمد طفیل، ایس ایچ او عوامی کالونی مظہر اعوان، ایس ایچ او مدینہ کالونی ناصر محمود شامل ہیں۔آئی جی سندھ کی بنائی گئی ٹاسک فورس کی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے حکام نے 18 تھانوں کے ہیڈ محررز بھی معطل کردیئے ،تمام اہلکاروں کو بلیک کمپنی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، تمام افسران واہلکار کل سے گارڈن ہیڈکوارٹرز میں رپورٹ کریں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ معطل افسروں و اہلکاروں کے طرز عمل کی انکوائری زیرالتوا ہے ، انہیں مروجہ قوانین کے تحت معطلی کے دوران تنخواہ اور دیگر الاؤنس ملتے رہیں گے ۔آئی جی سندھ کی ہدایت پر معطل افسروں و اہلکاروں میں متعدد اے ایس آئی، ہیڈ کانسٹیبل اور سپاہی بھی شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں