پنجاب اسمبلی:حکومت کی پالیسی مسترد ،3رکنی گندم خریداری کمیٹی تشکیل

پنجاب اسمبلی:حکومت کی پالیسی مسترد ،3رکنی گندم خریداری کمیٹی تشکیل

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن ارکان نے حکومتی گندم پالیسی پر تحفظات کااظہار کر تے ہوئے چھ ایکڑ تک گندم خریدنے کے حکومتی اعلان کو مسترد کر دیا، سپیکر نے میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن اور بلال یاسین سمیت تین ارکان پر مشتمل گندم خریداری کمیٹی تشکیل دیدی ۔

سپیکر اسمبلی ملک احمد خان کی زیر صدارت اجلاس میں دو نومنتخب ارکان موسیٰ الٰہی اور ڈاکٹر عائشہ جاوید نے اپنی رکنیت کاحلف  اٹھایا ،جس کے بعد گندم کے خریداری بحران پر بحث ہو ئی اور ایوان نے چار نکات پر اتفاق کر لیا ۔ وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا منسٹرز کمیٹی نے گندم کے مسئلے پر وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی ، یہ تاثر غلط ہے حکومت گندم خریدنا نہیں چاہتی، کسان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے انکے مفادات کا تحفظ کریں گے ۔ اعجاز شفیع نے کہ شرمناک بات ہے غریب کاشتکار 28سو روپے فی من گندم پٹواری اور مڈل مین کو فروخت کرنے پر مجبور ہے ۔رائے محمد علی نے کہا وقت کی ضرورت ہے کہ گندم خریداری کی ایمرجنسی لگائیں۔اپوزیشن نے اعلان کیا آج جمعہ کے روز اپوزیشن کسانوں سے اظہار یکجہتی کرے گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں