ایم بی بی ایس فائنل ،92.35 فیصد کامیاب،فیصل آباد کی طالبہ کی پہلی پوزیشن

ایم بی بی ایس فائنل ،92.35 فیصد کامیاب،فیصل آباد کی  طالبہ کی پہلی پوزیشن

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات 2023ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

 44 میڈیکل کالجوں کے 5792 امیدواروں نے امتحان دیا جن میں سے 5333 پاس جبکہ 442 فیل قرار پائے ، یوں کامیابی کا تناسب 92.35 فیصد رہا، پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کی ثنا مرتضیٰ نے 1317/1500 نمبر لیکر پہلی، نشتر میڈیکل کالج ملتان کے ذوہیب امجد نے 1312 نمبر لے کر دوسری اور اسی کالج کی اروما عزیز نے 1309 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ میڈیسن میں 111، سرجری میں 12، گائناکالوجی میں 229 اور پیڈیاٹرکس میں 199 امیدواروں نے نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق امتحانات کے اختتام کے تین ہفتے کے اندر نتائج جاری کیے گئے ۔ تمام نتائج یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں