پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ، رانا ثنا اللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سوچ سیاسی نہیں، پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے ۔

ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر طے کرلیں کہ ہر ادارہ اپنے آئینی کردار تک محدود رہے تو مسائل حل ہوجائیں گے ، اگر ملک میں سیاسی استحکام آجائے تو کسی کو کیوں اعتراض ہوگا۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ یہ ہر چیز کا الزام ہم پر لگا رہے ہیں اور کہتے ہیں مذکرات ان کے ساتھ کریں گے ۔رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ ان کا ہتھیار بنے اور یہ مسلط ہوجائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں