پیاز29،ٹماٹر24اورآلو 22روپے سستے ہوئے :عظمیٰ بخاری

 پیاز29،ٹماٹر24اورآلو 22روپے سستے ہوئے :عظمیٰ بخاری

لاہور (اے پی پی)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں پیاز29 ،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ، باقی سبزیوں کی قیمتوں میں بھی 15 سے 20 روپے تک کمی ہوئی ،پھلوں کی قیمتوں میں بھی کمی ہو رہی جو حکومت کی بہترین کارکردگی کا نتیجہ ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ہماری وزیراعلٰی عوام کو سستی اشیا خورونوش فراہم کرنے اورپیاز و ٹماٹر کی قیمت مقرر کرنے آئی ہیں ، مریم نواز کو گالم گلوچ برگیڈ کی  نہیں، پنجاب کے 11 کروڑ عوام کی فکر ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں