چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری

کراچی (سٹاف رپورٹر) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی اہلیہ سرینہ عیسیٰ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی ۔ چیف جسٹس نے بابائے قوم کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

پاکستان نیوی کے دستے نے چیف جسٹس کو سلامی دی۔انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے ۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینہ عیسیٰ نے بھی کتاب پر دستخط کئے ۔ چیف جسٹس نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات میں لکھا کہ بانی پاکستان قائد اعظمؒ کے مزار پر چیف جسٹس کی حیثیت سے حاضری اعزاز کی بات ہے ، ایک ایسے لیڈر کی جمہوری جدوجہد کے نتیجے میں خطے کی سب سے زیادہ آبادی والا مسلم ملک وجود میں آیا، قائد اعظم کا نصب العین اتحاد، تنظیم اور یقین محکم تھا چونکہ قائد اعظمؒ کی ہمشیرہ ان کے ساتھ ہمیشہ رہی ہیں، ان کی مثال کو مدنظر رکھتے ہوئے میری اہلیہ سرینہ عیسیٰ قائد اعظمؒ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے میرے ساتھ موجود ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں