الیکشن کمیشن نے 14ملازمین کو عہدے سے فارغ کر دیا

الیکشن کمیشن نے 14ملازمین کو عہدے سے فارغ کر دیا

اسلام آباد (دنیا نیوز)الیکشن کمیشن نے 14ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیا۔ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملازمین کو نکالنے کا حکم جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق ملازمت سے نکالے گئے ملازمین میں سینئر، جونیئر اسسٹنٹ اور جونیئر پرسنل  اسسٹنٹ شامل ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے ان ملازمین کو پہلے نکالا گیا تھا۔ ان ملازمین نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف فیڈرل سروس ٹریبونل کراچی سے رجوع کیا تھا۔ ٹریبونل نے ملازمین کو بحال کیا اور الیکشن کمیشن نے انہیں دیگر صوبوں میں تعینات کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے اس فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدلیہ میں اپیل کی جس کے فیصلے پر ان ملازمین کو نکالنے کاحکم دے دیا گیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں