دوطرفہ تعلقات پر مذاکرات ، امریکی وفد آئندہ ہفتے اسلام آباد پہنچے گا

 دوطرفہ تعلقات پر مذاکرات ، امریکی  وفد آئندہ ہفتے اسلام آباد پہنچے گا

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں ہوں گے ،امریکا کے انڈر سیکرٹری جان باس اعلیٰ وفد کے ساتھ آئندہ ہفتے پاکستان پہنچیں گے ۔

سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی وفد کی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سمیت پاکستانی انتظامیہ سے اہم ملاقاتیں ہوں گی،دورے میں پاک امریکہ تعلقات اور اس میں بہتری کے لئے مفصل جائزہ لیا جائیگا، خطے کی صورتحال،سکیورٹی معاملات بھی زیر بحث ہوں گے ،پاک امریکہ معاشی و تجارتی تعلقات پر بھی تباد لہ خیال کیا جائے گا ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں