عدلیہ مبینہ مداخلت اسلام آباد، کراچی بارز کی سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر

عدلیہ مبینہ مداخلت اسلام آباد، کراچی بارز کی  سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر

اسلام آباد (دنیا نیوز) عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر سوموٹو کیس میں کراچی اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشنز نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا، کراچی بار ایسوسی ایشن نے بیرسٹر صلاح الدین کے ذریعے دائر درخواست میں کہا سپریم کورٹ 184/3 کے تحت انکوائری کیلئے اپنا اختیار استعمال کرے۔

حکومتی انکوائری کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے ، ہائیکورٹس کو فل کورٹ میٹنگز بلانے کی ہدایات جاری کی جائیں، ہائیکورٹس فل کورٹ میٹنگ میں دیگر ججز سے پوچھیں انہیں مداخلت کا سامنا تو نہیں؟ ہائیکورٹس کو کسی بھی مداخلت سے متعلق رولز تیار کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں، درخواست میں کہا گیا حکومت کو انٹیلیجنس ایجنسیز سے متعلق بھی میکنزم تیار کرنے کا کہا جائے ۔ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی بھی فریق بننے کی درخواست دائر کی گئی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں