سولر پینل پر نئے ٹیکس نہیں لگائے جا رہے :پاور ڈویژن

سولر پینل پر نئے ٹیکس نہیں  لگائے جا رہے :پاور ڈویژن

اسلام آباد(دنیا نیوز)سولر پینلز پر کوئی فکس ٹیکس نہیں لگایا جارہا ، پاور ڈویژن کی جانب سے سولر پر ٹیکس لگانے کی تردید، اعلامیہ جاری کر دیا ۔

 پاور ڈویژن نے تردید جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔اعلامیہ کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی یا پاور ڈویژن نے حکومت کو سولر پینلز کے ٹیکس کے متعلق کوئی سمری نہیں بھیجی ۔ تاہم وزارت توانائی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ نیٹ میٹرنگ کا موجودہ نظام شمسی توانائی میں غیر صحت مندانہ سرمایہ کاری کو فروغ دے رہا ہے ، صاحبِ ثروت لوگ بے تحاشہ سولر پینل لگا رہے ہیں، گھریلو،صنعتی صارفین سمیت حکومت کو بھی سبسڈی کی شکل میں 1 روپے 90 پیسے کا بوجھ برادشت کر نا پڑ رہا ہے ، اس کے نتیجے میں تقریباً ڈھائی سے تین کروڑ غریب صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔ یہ 1.90 روپے غریبوں کی جیب سے نکل کر متوسط اورامیر طبقے کے جیبوں میں جا رہے ہیں۔ یہی سلسلہ جاری رہا تو غریب صارفین کے بلز میں کم از کم 3.35 روپے فی یونٹ کامزید اضافہ ہو جائے گا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں