کوئٹہ:محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل

کوئٹہ:محمود خان اچکزئی  کے وارنٹ گرفتاری معطل

کوئٹہ(اے پی پی)کوئٹہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پشتونخوامیپ کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری آئندہ سماعت تک معطل کر دیئے ۔

ہفتہ کو کوئٹہ کی عدالت میں رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، اس موقع پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ سربراہ پشتونخوامیپ کی جانب سے وارنٹ کی عدم تعمیل ہوئی۔بعد ازاں عدالت نے پشتونخوامیپ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کے وارنٹ معطل کرتے ہوئے سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی۔ کیس کی پیروی کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر قاری رحمت اﷲ کاکڑ ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا نے کی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں