مصری شاہ :نامعلوم افراد کی فائرنگ، سب انسپکٹر شہید

مصری شاہ :نامعلوم افراد کی فائرنگ، سب انسپکٹر شہید

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ مصری شاہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس کے سب انسپکٹر کو شہید کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات سب انسپکٹر ارشد گزشتہ روز ڈیوٹی ختم کرنے  کے بعد مصری شاہ میں اپنے گھر کے قریب پہنچا تو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں سب انسپکٹر ارشد شدید زخمی ہوگیا، اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لئے ۔ پولیس کا کہنا ہے ارشد کو گردن ، چھاتی اور پیٹ میں گولیاں لگیں ،مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں