پنجاب :بلدیاتی انتخابات ای ایم ایس کے ذریعے کرانیکا فیصلہ

پنجاب :بلدیاتی انتخابات ای ایم ایس کے ذریعے کرانیکا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور آئی ووٹنگ کی بجائے الیکٹرانک مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس )کے ذریعے کروانے کافیصلہ کیا ہے۔

 اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے حکومت پنجاب کو الیکٹر انک ووٹنگ مشین (ای وی ایم ) اور آئی ووٹنگ قانون میں ترمیم کے احکامات جاری کر دئیے ، پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات کرانے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے آئندہ ماہ مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی قانون میں ترمیمی بل 2024 پنجاب اسمبلی میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ،الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم اور بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کے لئے مراسلے بھی بھجوا د ئیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں