بھارت میں پاکستانی زائرین کیساتھ ناروا سلوک کا انکشاف

بھارت میں پاکستانی زائرین کیساتھ ناروا سلوک کا انکشاف

لاہور(آئی این پی )ابوالحسن یمین الدین المعروف امیر خسرو کے عرس میں شرکت کیلئے جانے والے پاکستانی زائرین کو بھارت میں نارواسلوک کا سامنا ہے ۔

زائرین کو بھارتی پولیس اور ایجنسیوں کے اہلکاروں کی جانب سے سکیورٹی کے نام پر گزشتہ دو روز سے نئی دہلی کے ایک ہوٹل میں محدودرکھا گیا ہے ۔زائرین کو ہوٹل سے باہر جانے کی اجازت ہے اور نہ ہی ہوٹل میں انہیں کسی سے ملنے دیا جارہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سے 70 زائرین دو روز قبل واہگہ بارڈر کے راستے نئی دہلی گئے تھے جہاں ہوٹل ٹوڈے میں ان کی رہائش کا انتظام کیا گیا ۔ پاکستانی زائرین کا کہنا ہے کہ ہوٹل کے کمروں کے باہر دہلی پولیس اور بھارتی ایجنسیوں کے اہل کار تعینات ہیں۔ دو روز سے امیر خسرو کے مزار پرجانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ۔زائرین نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن اور وفاقی وزارت مذہبی امور سے ناروا سلوک کا نوٹس لینے اور بھارتی حکومت سے بات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں