کسٹمز کارروائی، 7کنٹینرز سے سمگلنگ کی کروڑوں کی اشیا برآمد

کسٹمز کارروائی، 7کنٹینرز سے سمگلنگ کی کروڑوں کی اشیا برآمد

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کسٹمز پنجاب نے لاہور میں سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 7 کنٹینرز سے کروڑوں روپے مالیتی قیمتی اشیاء برآمد کرلیں۔

کلکٹر اپریزمنٹ ویسٹ زہرہ حیدر نے کارروائی کرکے ٹائر سکریپ کی آڑ میں سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 7 کنٹینرز سے الیکٹرونکس، کپڑے اور قیمتی اشیاء برآمد کرلیں۔ حکام نے سمگلنگ کی ایف آئی آر درج کرکے کنٹینرز ضبط کرلئے ہیں۔ذرائع کے کنٹینرز عرب امارات سے کراچی لائے گئے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں