لاہور ائیرپورٹ :تھائی لینڈ سے غیرقانونی درآمد نایاب کچھوؤں کی بڑی کھیپ برآمد

لاہور ائیرپورٹ :تھائی لینڈ  سے غیرقانونی درآمد نایاب  کچھوؤں کی بڑی کھیپ برآمد

لاہور(ویمن رپورٹر)محکمہ وائلڈ لائف نے لاہور ائیر پورٹ پر تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد نایاب کچھوؤں کی بڑی کھیپ برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف لاہور ریجن کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پرائیرپورٹ کے کارگو ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے تھائی لینڈ سے پرواز کے ذریعے غیر قانونی لائے گئے نایاب نسل کے 200کچھوے برآمد کر لئے ،نایاب کچھوے کاٹنز کی ڈبل پیکنگ میں چھپا کر درآمد کیے گئے تھے ۔ محکمہ وائلڈ لائف نے ملزموں کیخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں