پی اے سی سربراہی:شبلی فرازاورشیرافضل مروت آمنے سامنے

 پی اے سی سربراہی:شبلی فرازاورشیرافضل مروت آمنے سامنے

اسلام آباد (این این آئی)پبلک اکائونٹس کمیٹی چیئرمین کے معاملے پر شبلی فرازاورشیرافضل مروت آمنے سامنے آگئے ۔

 سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا کہ چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی پنجاب سے ہوناچاہیے ، اس کے لئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے صاحبزادہ حامد رضاکانام دیا ہے ، تاہم اس معاملے سے متعلق صورتحال ایک دو دن تک مزید واضح ہوجائے گی۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے حوالے سے کنفیوژن سپیکر کی جانب سے پیدا کی گئی ۔دوسری جانب شیر افضل مروت نے شبلی فراز سے بیان واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ، شیر افضل مروت نے کہا کہ شبلی فراز غلط بیانی کررہے ہیں،سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے پبلک اکاے ونٹس کمیٹی کیلئے کسی اور کا نہیں ،میرانام دیا ہے ۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کبھی حامدرضاکانام نہیں لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں