سپریم کورٹ:آئندہ ہفتے کیلئے 5بینچ تشکیل، ججز روسٹر جاری

سپریم کورٹ:آئندہ ہفتے کیلئے 5بینچ تشکیل، ججز روسٹر جاری

اسلام آباد(دنیا نیوز) سپریم کورٹ کا آئندہ ہفتے کیلئے ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری کر دی گئی، تمام ججز پرنسپل سیٹ اسلام آباد پر مقدمات کی سماعت کریں گے ، پانچ ریگولر بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے ۔

بینچ ایک چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل ہوگا، بینچ دو جسٹس منصور علی شاہ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ، بینچ تین جسٹس منیب اختر اور جسٹس شاہد وحید ، بینچ چار جسٹس یحییٰ خان آفریدی ، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عائشہ ملک ، بینچ پانچ جسٹس جمال خان مندوخیل ، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل ہو گا۔ چھ رکنی لارجر بینچ 30 اپریل کو ہائیکورٹ ججز کے خط پر سماعت کرے گا، اسی روز جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل 3رکنی خصوصی بینچ ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔ قاسم سوری الیکشن میٹر،ایگرو فارم کیس کراچی پارک زمین کے کمرشل استعمال سمیت اہم مقدمات کی بھی سماعت ہوگی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں