لاکھوں افغان غذائی قلت ،بیماریوں میں مبتلا :ایمنسٹی انٹرنیشنل

لاکھوں افغان غذائی قلت ،بیماریوں میں مبتلا :ایمنسٹی انٹرنیشنل

اسلام آباد ، کابل(دنیا نیوز، این این آئی) طالبان رجیم میں افغان سرزمین پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں،ایمنسٹی انٹرنیشنل رپورٹ منظرعام پر آگئی ،ایمنسٹی انٹرنیشنل رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ افغانستان میں مختلف شعبہ ہائے زندگی زبوں حالی کاشکار ہے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یو این رپورٹ میں بتایاگیاکہ افغانستان میں امداد کے مستحق افراد میں تقریبا 11ً فیصد اضافہ ہوا جبکہ افغانستان میں امداد کے مستحق افراد کی تعداد تقریباً 29 ملین ہے ،رپورٹ کے مطابق افغانستا ن میں 2022میں امداد کے مستحق افراد کی تعداد 18.4 ملین تھی، وسائل کی کمی کے باعث لاکھوں افغان باشندے غذائی قلت اور بیماریوں میں مبتلا ہیں ،طالبان کے برسر اقتدار آنے کے بعد افغانستان میں نصف سے زائد میڈیا ہائو سز مکمل غیر فعال کرد ئیے گئے ہیں ،رپورٹ کے مطابق طالبان قیادت کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کے باعث 80 فیصد سے زائد افغان خواتین صحافت چھوڑنے پر مجبور ہوئیں، افغان طالبان کی انتہا پسندانہ پالیسی اور غیرمنطقی پابندیوں نے افغان عوام کا جینا محال کردیا ،افغان طالبان نے خواتین پرمختلف قسم کی پابندیاں بھی عائد کردی ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں