پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلی ٰ پنجاب پرویز الٰہی کی اینٹی کرپشن کے مقدمے میں درخواست ضمانت سماعت کے لئے مقرر کردی ۔

جسٹس شہرام سرور چودھری دو مئی کو درخواست پر سماعت کرینگے ۔پرویز الٰہی کے وکیل نے استدعا کی کہ پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے مقدمے میں ضمانت منظور کی جائے ۔لاہور ہائیکورٹ نے راسخ الٰہی  سمیت دیگر کی ایف آئی اے کے مقدمے میں ضمانت خارج کروانے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی ۔ درخواست پر دو مئی کو سماعت ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں